Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکنوں سے بنائی جانے والی طویل ترین پینٹنگ

پینٹنگ میں بوتلوں کے 5 لاکھ ڈھکن استعمال کیے گئے ( فوٹو، ٹوئٹر)
میئرجدہ نے پلاسٹک بوتلوں کے ڈھکنوں سے بنائی گئی سب سے بڑی دیوار کی پینٹنگ کا افتتاح کردیا۔ فن پارہ الحمرا علاقے میں 383 مربع میٹرکی دیوار پربنایا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق میئرجدہ صالح بن علی الترکی نے فنکارہ خلود الفضلی کی جانب سے اپنی نوعیت کی منفرد اورسب سے بڑی دیواری پینٹنگ بنائی جس میں پلاسٹک کی بوتلوں اورانکے ڈھکنوں کا استعمال کیا گیا تھا۔
 دیواری پلاسٹک پینٹنگ کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے سعودی ویژن 2030 کے اہداف کو نمایاں کرنا ہے۔ اس حوالے سے انجینئرھتان حمودہ کا کہنا تھا کہ پینٹنگ 383 مربع میٹررقبے پربنائی گئی ہے جسے مکمل ہونے میں تقریبا 8 ماہ لگے۔
پلاسٹک کی بوتلوں سے بنائی جانے والی پینٹنگ میں بوتلوں کے 5 لاکھ ڈھکن استعمال کیے گئے جس کی تیاری میں دسیوں رضاکار مرد وخواتین نے شرکت کی۔
پلاسٹک کے ڈھکن سے بنائی جانے والی پینٹگ کا بنیادی خیال پیش کرنے والی فنکارہ حمودہ کا کہنا تھا کہ ماحول کوآلودگی سے صاف کرنے کے لیے ہمیں ری سائیکلنگ کی طرف بھرپورتوجہ دینا ہوگی۔ اسی سوچ کے تحت پلاسٹک کی بوتلیں اوراس کے ڈھکنوں سے یہ دیواری پینٹنگ تیار کرنے کا خیال آیا تھا۔
  

شیئر: