Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا دن پہلا شو

ممبئی .... بالی وڈ کے معروف اداکار شکتی کپور اپنی بیٹی شردھا کپور کی فلم کو ہٹ بنانے کےلئے پہلے دن پہلا شو دیکھتے ہیں۔ شردھا کپور کی فلم’ ہا’ف گرل فرینڈ“ ریلیز ہو گئی ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ ارجن کپور بھی اہم کردار میں ہے۔ یہ فلم چیتن بھگت کی ناول” ہاف گرل فرینڈ“ پر مبنی ہے۔ شردھا کپور نے کہا کہ پاپا اب دہلی میں ہیں اور انہوں نے فلم کا فرسٹ ڈے، فرسٹ شو دیکھا ہے کیونکہ ان کا ایک وہم ہے کہ جو بھی فلم وہ دہلی میں دیکھتے ہیں وہ فلم لوگوں کو پسند آتی ہے۔یہ محض ایک وہم ہے لیکن انہوں نے فلم دیکھی ہے اور انہیں فلم بہت پسند آئی ہے۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میرا کام میری فیملی کو پسند آتا ہے۔ پاپا فلم دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔فلم نے2روز میں21کروڑ روپے کی آمدن کی ہے۔

شیئر: