Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا

حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
جمعے کی رات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک مختصر نیوز کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 دن کے بعد رد وبدل ہوتا ہے۔ عالمی مارکیٹوں میں پچھلے چند دنوں میں اوگرا نے ڈیزل میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ رپورٹ کیا ہے اور پیٹرول میں بھی اسی طرح رحجان اوپر کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اوگرا کی ٹیم نے پوری کوشش کی ہے کہ حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق جتنی کم از کم قیمت کو وہ ایڈجسٹ کر سکتے ہیں، وہ ہی کریں۔ تو اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور ڈیزل کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے تو انہوں (اوگرا) نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں حکومت کو ساڑھے سات روپے اضافہ کرنا چاہیے۔ تو آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور پرانی قیمت جاری رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اگلے 15 دن کے لیے ساڑھے سات روپے فی لیٹر اضافہ ہو گا۔‘
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت نئے اضافے کے بعد 260.50 روپے ہو گئی ہے۔

شیئر: