Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غداری کا لیبل ہٹایا جائے،فاروق ستار

کراچی.... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ غداری کے الزام سے بہتر عزت کی موت ہے۔ غداری کا لیبل ہٹایا جائے۔ متحدہ کو دیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔میڈیا ہاوسز پرحملے اور اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری پر درخواست ضمانت دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غداری کا الزام لیکر جینا نہیں چاہتے بلکہ عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں ۔ریاست ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کیخلاف سیاسی مقدمات ختم کرے ۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگائے گئے ۔22اگست کے بعد پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا مگر 23اگست سے اب تک ہمارے اوپر غداری کا الزام ہے ۔

شیئر: