Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان کی برطانوی شہزادہ  ولیم سے ملاقات

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 200 سالہ تعلقات کو سراہا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد نے گذشتہ روز منگل کو برطانیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم سے ونڈسر کیسل میں ملاقات کی ہے۔
بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ولی عہد نے شاہ حمد کی طرف سے برطانیہ کے کنگ چارلس سوم اور پرنس آف ویلز کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان 200 سالہ تعلقات کو سراہا۔
شہزادہ سلمان بن حمد  کے دو روزہ دورے کا آغاز پیر سے ہوا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں مملکتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر مبنی ترقی میں پیشرفت دیکھ رہے ہیں۔
بحرین کے ولی عہد نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے برطانیہ کے وزیر خارجہ ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور جیمز کلیورلی سے بھی ملاقات کی۔
قبل ازیں ولی عہد نے لندن کے لارڈ میئر نکولس لیونز اور برطانیہ کے سیکریٹری برائے تجارت و تجارت کیمی بیڈینوچ کی طرف سے برطانوی اداروں کے تعاون سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر شہزادہ سلمان نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بحرین اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ کی کوششوں کو سراہا جس سے ملکی معیشت کو  مضبوط بنانے اور شہریوں کے لیے معیاری مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

شاہ بحرین کی جانب سے برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کو مبارکباد دی۔ فوٹو کراؤن پرنس ڈاٹ بی ایچ

بحرین کے ولی عہد نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جس میں  وزیر خزانہ اور قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ اور کیمی بیدینوچ کے درمیان معاہدہ اور بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور ڈپٹی سی ای او سینٹر برائے موسمیات، فشریز اور کلچر سائنس ٹم گرین کے درمیان سمندری آلودگی پر قابو پانے کی مفاہمتی یادداشت بھی شامل تھی۔
اس موقع پر بحرین کے مرکزی بینک کے گورنر رشید محمد المعراج اور برطانیہ کے نیسبٹ کنگ گروپ کے چیئرمین الیسٹر کنگ نے برطانیہ میں بحرینی شہریوں کے لیے انٹرن شپ کی سہولت فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

تقریب کے دوران دونوں ممالک میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ فوٹو کراؤن پرنس ڈاٹ بی ایچ

برطانیہ میں بحرین انسٹی ٹیوٹ فار پرلز اینڈ جیم سٹونز 'دانات' نے موتیوں اور قیمتی  پتھروں کی جانچ کے لیے خدمات کے آغاز کے معاہدے پر 'دانات' کی سی ای او نورہ جمشیر اور MALCA-AMIT کے مینیجنگ ڈائریکٹر چارلس فریڈرک رچرڈ ٹرنر نے دستخط کیے۔
بحرین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور لندن انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے درمیان تربیت اور تعلیم سے متعلق ایک معاہدہ بھی طے پایا۔

شیئر: