Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے مقامی شہری کن 10 شعبوں میں سب سے زیادہ؟

پرائیویٹ سیکٹر میں اماراتائیزیشن کے حوالے سے دبئی پہلے نمبر پر ہے (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارارات کی وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے پرائیویٹ سیکٹر میں اماراتائیزیشن کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں و اداروں میں اماراتائیزیشن کے حوالے سے دبئی پہلے نمبر پر ہے جہاں 79 ہزار اماراتیوں کو پرائیویٹ سیکٹر نے ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ مقامی ملازمین کی شرح 47.4 فیصد  ہے۔‘
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ’ریاست ابو ظبی میں مقامی ملازمین کی شرح 38.6 فیصد ، شارجہ میں 7.1 فیصد، عجمان میں 2.5 فیصد، راس الخیمہ میں 2.0 فیصد، الفجیرہ میں 1.7 فیصد اور ام القوین میں 0.7 فیصد رہی ہے‘۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری پرائیویٹ سیکٹر کے دس شعبوں میں زیادہ بڑی تعداد میں ہیں۔‘
’بزنس سروس سیکٹر میں 32.4 فیصد، مینجمنٹ سروسز میں 14.7 فیصد، کاروبار اور اصلاحی خدمات میں 14.4 فیصد، تھوک اور ریٹیل کے کاروبار میں 13.5 فیصد، تعمیرات میں 13.4 فیصد، امدادی صنعتوں میں 12.8 فیصد، مالیاتی اور انشورنس سرگرمیوں میں 10.2 فیصد اور کانکنی میں دس فیصد ہیں۔‘

شیئر: