Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما میں گاڑی میں کون سی چیزیں نہ رکھی جائیں

لائٹرز یا پاوربینک کا شدید گرمی میں پھٹنے کا امکان ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسم گرما کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان دنوں خصوصی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ خطرے کا باعث بننے والی اشیا گاڑی میں نہ رکھی جائیں۔
سبق نیوز نے ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایسی اشیا جو شدید گرمی میں آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں انہیں گاڑی میں نہ رکھا جائے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شیشے کی بوتل میں موجود خوشبو کا اسپرے ، گیس سیلنڈرز، پاوربینک، بیٹریاں، موبائل فون ، مائع گیس والے لائٹرز اوران ہی اقسام کی اشیا کو گاڑی میں زیادہ دیر کےلیے نہ رکھا جائے۔

شدید گرمی میں گیس سیلنڈرزیادہ دیر گاڑی میں نہ رکھا جائے(فوٹو، ٹوئٹر)

ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیا موسم گرما میں خاص طورپردوپہر کے وقت جب گاڑی دھوپ میں کھڑی اور اس کے کیبن میں ہوا کا گزرنہ ہو اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ وہ اشیا درجہ حرارت کے بڑھنے سے پھٹ کر گاڑی میں آگ لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاط کے پیش نظرگاڑی کے مالکان اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ مذکورہ اشیا ان دنوں گاڑی میں نہ رکھی جائیں تاکہ کسی قسم کے خطرے سے دوچار نہ ہوں۔

شیئر: