Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 روز سے سیوریج پائپ میں پھنسی بلی کو کیسے نجات ملی؟

واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل تھا۔ (فوٹو سبق)
ریاض میونسپلٹی نے المنصورہ محلے کی سیوریج پائپ میں دس روز سے پھنسی بلی کو نجات دلادی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیوریج پائپ میں بلی کے پھنسنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ صارفین  نے بلی کے لیے امدادی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔
سعودی سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر (رفق) کی چیئرپرسن شہزادی موضی بنت فہد آل سعود نے بلی کو سیوریج پائپ سے نکالنے پر ریاض میونسپلٹی کے نام شکریہ کا خط ارسال کردیا۔
شہزادی موضی نے بلی کی مدد کے لیے فریاد کرنے اور نجات آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور محنت کرتے رہنے پر رضاکار خاتون آمال کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی امدادی آپریشن میں حصہ لینے والوں اور ریاض میونسپلٹی کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: