Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی کمیونیکیشن کا نیا فیچر’ تخییر‘، کالر کی شناخت ظاہر کی جائے

موبائل سیٹس میں بھی کالرکی شناخت ظاہرکرنےکی ایپلیکیشن انسٹال کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے موبائل نیٹ ورکس کے قوانین و ضوابط  میں نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ کالر کی شناخت یا نمبر کال ریسیو کرنے والے کے سیٹ پرظاہر ہوگا ۔ ابتدائی مرحلے کا نفاذ اکتوبر 2023 سے کیا جائے گا۔
اخبار 24 نے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شروع کی جانے والی نئی سروس کو ’ تخییر‘ یعنی انتخاب کا عنوان دیا گیا ہے۔
نئی شروع ہونے والی سروس کے ذریعے کسی بھی نیٹ ورک سے موصول ہونے والی کال کے بارے میں وصول کنندہ معلوم کرسکے گا کہ کال کس نمبریا ادارے سے موصول ہوئی ہے۔
ابتدائی طورپریہ سروس لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگی جس کے تحت سرکاری یا نجی ادارے یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔
ٹیلی کمیونیکیشن کا مزید کہنا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والی تمام کمپنیاں اس نئے فیچر کو لانچ کرنے سے قبل اس کی فنی باریکیوں کا تفصیلی طورپر جائزہ لیں تاکہ کسی قسم کا نقص یا فنی خرابی نہ ہو۔ نئے فیچر کو مقررہ اسٹینڈرڈ ’جی ای این 002‘ کے مطابق تیار کیا جائے اور تمام تقاضوں کو پورا کرتا ہو۔
ٹیلی کام کمپنیوں کو اس امر کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ نئے فیچر کو لانچ کرنے سے قبل تمام ترنتائج سے کمیشن کو مطلع کیا جائے گا۔
ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن نے موبائل یا لینڈ لائن سروس پروائڈرز کو اس بات کا بھی پابند کیا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورک کی سیکیورٹی کو مستحکم بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارف کی لائن یا نمبر غیرمتعلقہ شخص یا کسی اورکی جانب سے استعمال نہیں کیا جا سکے گا یعنی جس نمبرسے کال کی جارہی ہو وہ اسی ادارے کا ہی ہو۔

نئے فیچر کو لانچ کرنے سے قبل تمام فنی باریکیوں کا جائزہ لیا جائے (فوٹو، ٹوئٹر)

دوسری جانب کالنگ سیٹ تیار کرنے والے اداروں کو بھی اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سیٹس میں متعلقہ فیچر کے پروگرام یا ایپلیکیشن کا اضافہ کریں جس کے ذریعے کالر کی شناخت کال وصول کرنے والے کے سیٹ پرظاہر ہوسکے۔
تمام سیٹس میں مذکورہ بالا پروگرام انسٹال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ کال وصول کرنے والے کے سیٹ پرکالر کا نام یا شناخت ظاہرہوسکے۔ مذکورہ فیچر تمام سیٹس پر فعال ہو۔
واضح رہے مذکورہ فیچرکے لانچ کرنے کا مقصد لوگوں کے نیٹ ورک کو مزید محفوظ بنانا ہے تاکہ ان جعل سازوں سے محفوظ رہا جاسکے جو خود کو کسی بینک کے اہلکار ظاہرکرتے ہوئے اکاونٹ اپ ڈیٹ کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔

شیئر: