شاہ سلمان کے سامنے نئے نائب گورنروں اور عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
تقریب میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے منگل کو ریاض میں ایوان شاہی کے احکامات پر نئے عہدوں پر تعینات ہونے والے شہزادوں اور عہدیداروں نے حلف اٹھایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں الباحہ ریجن کے نائب گورنر فہد بن سعد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن ترکی، شوری کونسل کے رکن شہزادہ ڈاکٹر سعد بن سعود بن محمد بن عبدالعزیز، مدینہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن نھار بن سعود، الحدود الشمالیہ کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبداللہ بن عبد العزیز اور وزیر سرمایہ کاری فہد بن عبد الجلیل السیف شامل ہیں۔
حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنے دین، اپنے بادشاہ اور وطن کے ساتھ مخلص رہیں گے۔ ریاست کا کوئی راز فاش نہیں کریں گے۔ ریاستی مفادات اور قوانین کا اندرون اور بیرون ملک تحفظ اور اپنا فرض سچائی، ایماندار اور اخلاص سے انجام دیں گے۔‘
تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بھی موجود تھے۔
