انڈین خاتون انجو کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے ثمر باغ کے رہائشی نوجوان سے ملنے کے لیے چینی لڑکی پہنچی ہیں۔
چینی لڑکی گاؤفنگ دو روز قبل جاوید ہاشمی سے ملنے کے لیے دیر آئی تھیں۔ تھانہ ثمر باغ کے ایس ایچ او اکرام اللہ خان نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چینی خاتون کی آمد کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’چین سے لڑکی وزٹ ویزے پر آئی ہیں جس کے پاس مکمل سفری دستاویزات موجود تھیں، چینی لڑکی کے پاس تین ماہ کا ویزہ موجود ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا سے آئی انجو کا نیا نام اب فاطمہ، اپنے دوست نصراللہ سے نکاحNode ID: 782396