Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکتا کپور کی فلم میں سارہ کی ڈیبیو

ممبئی .... بالی وڈ کی معروف فلمساز ایکتا کپورعنقریب امرتاسنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم بنا رہی ہیں۔ فلم انڈسٹری میں سارہ خان کے ڈیبو کرنے کی بات کافی وقت سے ہورہی ہے۔ اور اب یہ طے ہوگیا ہے کہ سارہ علی خان، سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ابھیشیک کپور کی فلم سے ڈیبو کررہی ہیں۔ سوشانت پہلے بھی ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن ان کے پاس وقت نہیں تھا۔لیکن اب دونوں نے ایک ساتھ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فلم ایک لواسٹوری ہو گی، جو اگلے سال تک شروع ہو سکتی ہے۔ ابھیشیک اپنی فلم کے لئے نئے فنکاروں کی تلاش میں تھے۔ اسی لئے انہوں نے سیف اور امرتج کی بیٹی سارہ کو کلیدی کردار میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سارہ کو فلم کی کہانی پسند آئی ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہ آنے والے کچھ دنوں کے اندر یہ فلم سائن کر لیں۔ ایکتا کپور ، سارہ کی ماں امرتا سنگھ کے کافی قریب ہے۔ امرتاکو پورا بھروسہ ہے کہ ایکتا ان کی بیٹی کو بالی وڈ میں صحیح جگہ دلائے گی۔ انہوں نے اس فلم کےلئے اپنی جانب سے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

شیئر: