Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی 50 ہزار دیہی خواتین کےلیے روزگار

 مختلف شعبوں میں اب تک 435 ملین ریال کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی نائب وزیر ماحولیات پانی وزراعت انجینئرمنصور المشیطی نے کہا ہے کہ ’دیہی ترقیاتی پروگرام کامیابی سے جاری ہے‘۔ 
’پروگرام کے تحت 50 ہزارکے قریب دیہی خواتین کو اس پروگرام کے ذریعے بہتر روزگار فراہم کیا جاچکا ہے۔ مختلف شعبوں میں اب تک 435 ملین ریال کا فنڈ فراہم کیا گیا‘۔ 
 ’الاقتصادیہ‘ کے مطابق انجینئرمنصور المشیطی ریاض میں ’ریف پروگرام کے سعودی عرب پراثرات‘ کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ 
پروگرام میں چھوٹے کسان، لائیواسٹاک ، پولٹری صنعت اورفش فارمنگ کے شعبوں میں ہونے والی ترقی کے حوالے سے اعداد وشمار پیش کیے گئے۔  
ر انجینئرمنصور المشیطی نے وضاحت کی کہ ’الیکٹرانک پلیٹ فارم کے اجرا کا مقصد مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلیوں کو نافذ کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے جس میں مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا تعین کرتے ہوئے ای گورنمنٹ کی ترقی کو پیش نذر رکھا گیا ہے‘۔ 
’ریف‘ پروگرام کے سیکرٹری جنرل انجینئرغسان بکری نے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ ’غذائی تحفظ اورزرعی صنعت میں خود کفالت کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جس کے تحت رواں برس زرعی پیداوار کی مقدار 350.35 ہزار ٹن تک پہنچ چکی ہے‘۔  
پروگرام کے تحت چھوٹے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا اوران کا معیار زندگی مزید بہتر ہوا اورانہیں بہتر روزگار کے مواقع بھی میسرآئے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’ریف پروگرام‘ کے تحت ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے فروغ کےلیے بھی اہم امورانجام دیئے گئے جس کے تحت 150 ہزار ہیکٹرکے رقبے پر 18 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے‘۔ 
واضح رہے ’ریف پروگرام‘ کا مقصد دیہی زرعی شعبے کو بہتر بنانا اورچھوٹے کسانوں کے ساتھ ساتھ دیہی خاندانوں کے معیار زندگی کو بھی بلند کرنا ہے۔

شیئر: