Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات اور اردن اقتصادی ترقی اور علاقائی استتحکام کےلیے ملکر کام کریں گے‘

خطے سمیت بین الاقوامی حالات پر موقف کا بھی تبادلہ کیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بدھ کو اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی سے ملاقات کی ہے۔
 امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا کہنا ہے کہ’ امارات اور اردن پائیدار اقتصادی ترقی اور علاقائی استحکام کے حصول کےلیےمل کر کام کرتے رہیں گے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ٹویٹ میں کہا کہ ’عمان میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دونوں برادر ملکوں کے مشترکہ مفادات اور تعاون کی نئی جہتوں کے فروغ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے سمیت بین الاقوامی حالات پر موقف کا بھی تبادلہ کیا ہے‘۔ 

شیئر: