Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 کی دوسری سہ ماہی میں11.1 ٹریلین ریال کی ایکسپریس ترسیل زر

2019 کی دوسری سہ ماہی میں 10.6 ٹریلین ریال کی ترسیل زر ہوئی۔ (فوٹو الوطن)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران 11.1 ٹریلین ریال کی بینکوں کے ذریعے ایکسپریس ترسیل زر ہوئی۔
الوطن اخبار کے مطابق 2019 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 10.6 ٹریلین ریال کی ترسیل زر ہوئی تھی۔
مملکت میں فوری ترسیل زر کا نظام نافذ ہونے کے  بعد سے ترسیل زر میں کمی شروع ہوئی تاہم 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران  2019 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے  میں تقریبا 144 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔
گزشتہ پانچ برس کے دوران دیگر ترسیل زر میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ 2019 میں 9 ارب ریال تھی جو بڑھ کر 2020 میں 10.4 ارب ریال  ہوگئی پھر 2021 میں  12.5 ارب ریال تک پہنچ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: