Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے وزیٹر ای ویزا پروگرام کو آٹھ ممالک تک توسیع دے دی

مالدیپ، کرغیزستان، جنوبی افریقہ،تاجکستان، ازبکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے اتوار کو آٹھ ممالک کے شہریوں کے لیے وزیٹر ای ویزا سکیم میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
وزارت سیاحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان ممالک میں البانیہ، آذربائیجان، جارجیا، مالدیپ، کرغیزستان، جنوبی افریقہ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ان ممالک کےشہری وزیٹر ویزے کے لیے الیکڑانک یا سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر پہنچ کر درخواست دے سکتے ہیں‘۔

سعودی عرب نے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر وزارت سیاحت)

’ وہ ویزے کا استعمال، مملکت کی سیاحت، عمرہ، خاندان یا دوستوں سےملاقات اور کاروباری مقاصد کےلیے کرسکتے ہیں‘۔
وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے آٹھ ممالک تک ای ویزے کی توسیع کرکے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے ساتھ مملکت آنے والے وزیٹرز کےلیے آسان سفری تجربے کی سمت ایک اور قدم بڑھایا ہے‘۔

شیئر: