Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں دو نئے قسم کے پرندے

سعودی عرب میں 499 قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں دو نئے قسم کے پرندے دیکھے گئے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نورس نامی پرندہ ریکارڈ پر آیا ہے۔ یہ چونچ والے بگلے کہلاتے ہیں۔ صحرائی مقامات پر اس قسم کے پرندے بہت کم نظر آتے ہیں۔
یہ ساحلی مقامات پر کثرت سے دیکھنے میں آتے ہیں۔ خصوصا موسم سرما میں یہ پرندے ساحلی مقامات پر بڑی تعداد میں دیکھے جاتے ہیں۔ 
محفوظ قومی جنگل میں دوسری قسم کا جو پرندہ  دیکھا گیا وہ عظیم فلیمنگو کہلاتے ہیں۔
سعودی عرب میں اس قسم کے پرندے نقل مکانی کرکے آتے ہیں۔ خاص طور پر مملکت کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر سردی کے موسم میں نقل مکانی کرکے پہنچتے ہیں۔ 
 دونوں قسموں کے پرندوں کے ریکارڈ پر آنے کے بعد شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں اب تک پائے  جانے والے پرندوں کی قسموں کی تعداد 288 تک پہنچ گئی ہے۔
شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں عالمی سطح پر خطرے سے دوچار پرندوں کی 20 سے زیادہ اقسام ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں 499 قسم کے پرندے پائے جاتے ہیں۔ 

شیئر: