Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات اور انڈیا کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

مشقیں امارات کے ساحل پر آٹھ سے گیارہ اگست تک جاری رہیں (فوٹو: عرب نیوز)
انڈین بحریہ نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مشترکہ آپریٹنگ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق’ زید تلوار‘ کے عنوان سے ہونے والی مشقیں امارات کے ساحل پر آٹھ سے گیارہ اگست تک جاری رہیں۔
انڈین بحریہ کے جہاز آئی این ایس وشاکھا پٹنم اور آئی این ایس تریکنڈ مشقوں میں شرکت کےلیے دبئی کی پورٹ راشد پہنچے تھے۔
انڈین بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں ملکوں نے بحری قزاقی، سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے، میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے، مشترکہ انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے‘۔

شیئر: