سعودی عرب کے تبوک ریجن کے الاسکان محلے میں چار سالہ بچہ گاڑی میں لگی آگ سے متاثر ہوکر ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق بچہ گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔ اچانک آگ لگ گئی جس سے اس کا جسم جھلس گیا اور دم گھٹنے لگا تھا۔ بچے کو تبوک کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو بچانے کی کوششیں کیں جو کامیاب نہیں ہوئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی مکمل کی۔