دبئی کے یوسف بھائی جو ایک مرتبہ کوئی خوشبو سونگھ لیں تو منٹوں میں بنا دیتے ہیں
دبئی کے یوسف بھائی جو ایک مرتبہ کوئی خوشبو سونگھ لیں تو منٹوں میں بنا دیتے ہیں
ہفتہ 19 اگست 2023 0:01
معروف برانڈ کے قریب ترخوشبو تیارکرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں37 برس سے انڈین شہری یوسف بھائی خوشبویات کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی دکان پر دن بھر لوگ جمع رہتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق یوسف بھائی پسندیدہ خوشبو سے کے قریب تر پرفیوم تیار کرکے لوگوں کے جیت رہے ہیں۔ وہ معروف برانڈ کے پرفیوم کے قریب ترخوشبو تیارکرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
ان کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر ایک مرتبہ کوئی خوشبو سونگھ لیں تو دس منٹ میں اس کے قریب تر پرفیوم بنا دیتے ہیں۔
یوسف بھائی نے بتایا کہ ’ایک انڈین خاتون جن کی عمر65 برس تھی دکان پر آئیں وہ اپنے ہمراہ اپنے متوفی شوہر کا ایک کپڑا لے کر آئیں گویا کوئی انمول چیز محفوظ کیے ہوئے ہوں۔ خاتون نے فرمائش کی کہ انہیں اس کپڑے پر لگی خوشبو سے ملتا جلتا پرفیوم چاہئے۔
یوسف بھائی نے کچھ دیر بعد اسی خوشبو سے ملتا جلتا پرفیوم تیار کرکے خاتون کے حوالے کردیا۔ جیسے ہی خاتون نے خوشبو سونگھی توخوشی سے آنسو نکل آئے۔
خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر کو یہ خوشبو پسند تھی۔ آپ نے یاد تازہ کردی‘۔
یوسف بھائی کا پورا نام یوسف محمدعلی ہے اور وہ خوشبویات کی دنیا میں بڑی شہرت رکھتے ہیں۔ لوگوں کی پسندیدہ ایسی خوشبو جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں انہیں بنانے کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔
یوسف بھائی دبئی کی گولڈ مارکیٹ میں خوشبویات کی دکان کھولے ہوئے ہیں۔(فوٹو: امارات الیوم)
یوسف بھائی دبئی کی گولڈ مارکیٹ میں خوشبویات کی دکان کھولے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’ خلیج میں37 برس سے زیادہ عرصے سے ہوں۔ شروع کے چند سال قطر میں گزارے وہاں سے دبئی منتقل ہوا۔ کام کی شروعات فوٹو گرافی سے کی تھی مگر اس کے بعد خوشبویات کا کاروبار شروع کیا‘۔
یوسف بھائی کا کہنا ہے کہ’ فوٹو گرافی اور پرفیوم کی تیاری میں قدرے مشترک احساس ہے۔ کامیاب فوٹو گرافر وہ ہے جو احساس کے ساتھ کسی خاص منظر کو کیمرے میں قید کرلے اور ہنرمند عطر ساز وہ ہے جو خوشبویات کے احساس کو حقیقت کا روپ دے‘۔
یوسف بھائی سوشل میڈیا کی معروف شخصیت ہیں۔ ان کے پاس ایسے گاہک آتے ہیں جو ان سے اپنے والدین، شوہر یا بیوی کے پسندیدہ پرفیوم کی فرمائش کرتے ہیں