Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھیلوں کے شائقین قواعد کی پابندی کریں، سعودی پبلک پراسیکیوشن

کھیل میں خلل ڈالنا، حفاظتی اقدامات کو متاثر کرنا یا توڑ پھوڑ کا ارتکاب ممنوع ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی نے مملکت میں کھیلوں کے شائقین کو سٹیڈیم کے اندر ہونے والے میچوں کے دوران قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ادارے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جاری کئے گئے قواعد میں میدان میں داخل ہونا، کھیل میں خلل ڈالنا، حفاظتی اقدامات کو متاثر کرنا یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ یا پرتشدد کارروائیوں کا ارتکاب کرنا ممنوع ہے۔
پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام شائقین کو ان تمام قواعد و ضوابط پر عمل کرنا چاہیے اور کسی بھی صورت ان ہدایات کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں کسی ایسے عمل کا ارتکاب نہ کیا جائے جو عوامی مقامات پر موجود دیگر افراد کے لیے مسائل کا سبب بنے اور خاص طور پر کھیلوں کے دوران یا کسی تقریب میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا ہو۔

شیئر: