Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام: السویداء میں ابتر معاشی حالات کے خلاف احتجاج

دمشق یونیورسٹی میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
شام کے جنوب مغربی شہر السویداء میں درجنوں شہریوں نے ' بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال' کے پیش نظر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں اتوار کو بتایا گیا ہے کہ معاشی ابتری کے باعث  حالات سے نمٹنے کے لیے شہر میں سرکاری دفاتر، مرکزی سڑکیں اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔

شہر میں سرکاری دفاتر، مرکزی سڑکیں اور دکانیں بند کر دی گئیں۔ فوٹو گیٹی امیج

السویداء شہر میں ہونے والی اس بدامنی کے باعث دمشق یونیورسٹی برانچ میں اتوار کو ہونے والے امتحانات کسی اور تاریخ کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کئی دیہات اور قصبوں کے شہری تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ السویداء اور درعا شہروں میں مظاہرین نے شامی حکومت کے سربراہ کی علیحدگی اور معاشی حالات کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: