Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی سرحد پر ایتھوپیائی باشندوں کا مبینہ قتل، سعودی عرب نے الزامات مسترد کر دیے

سعودی حکومت کے ایک ذرائع نے بتایا کہ الزامات بےبنیاد ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی سرحدی فورسز نے یمن کے ساتھ اپنی سرحد پر سینکڑوں ایتھوپیائی تارکین وطن کو ہلاک کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ یہ الزامات بےبنیاد ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ ’ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی سرحدی فورسز کی جانب سے ایتھوپیائی باشندوں پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سعودی یمن سرحد عبور کر رہے تھے، بےبنیاد ہیں اور قابلِ اعتماد ذرائع پر مبنی نہیں ہیں۔‘
سعودی حکام نے 2022 میں اقوام متحدہ کے حکام کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی بھی سختی سے تردید کی ہے کہ سرحدی فورسز نے گذشتہ سال تارکین وطن کو منظّم طریقے سے ہلاک کیا۔
 

شیئر: