Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

امام الحق افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ بیٹنگ کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والی تازہ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اُن کے ہم وطن امام الحق افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں عمدہ بیٹنگ کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
اسی طرح ون ڈے فارمیٹ میں بولرز کی فہرست میں آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کر کے دسویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں آل راوںڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیشی سپرسٹار شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی اور زمبابوے کے سکندر رضا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اگر ون ڈے فارمیٹ میں بیٹرز کی رینکنگ کو دیکھا جائے تو اُس میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقہ کے رَسی وان ڈَر ڈُسن دوسرے، امام الحق تیسرے، انڈیا کے شبھمن گِل چوتھے، پاکستان کے فخر زمان پانچویں، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک آٹھویں، انڈیا کے وراٹ کوہلی نویں جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسی طرح بولرز کی رینکنگ میں جوش ہیزل وُڈ پہلے، آسٹریلیا کے مِچل سٹارک دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، افغانستان کے راشد خان چوتھے، انڈیا کے محمد سراج پانچویں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری چھٹے، نیوزی لینڈ ہی کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا آٹھویں، شاہین شاہ آفریدی نویں جبکہ انڈیا کے کُلدیپ یادو دسویں نمبر پر ہیں۔
اگر ون ڈے کرکٹ میں دس بہترین آل راوںڈرز کی فہرست پر نگاہ ڈالی جائے تو شکیب الحسن پہلے، محمد نبی دوسرے، سکندر رضا تیسرے، راشد خان چوتھے، پاپوا نیو گنی کے اسد والا پانچویں، عمان کے ذیشان مقصود چھٹے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ساتویں، سری لنکا کے وانِندُو ہاسارنگا آٹھویں، بنگلہ دیش کے مہدی حسن نویں اور انگلینڈ کے کرس ووکس دسویں نمبر موجود ہیں۔
 

شیئر: