اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج بھی ریلیف نہ مل سکا اور سماعت پیر تک ملتوی ہو گئی۔
ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے اور معان وکیل نے التواء مانگ لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔
مزید پڑھیں
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقررNode ID: 789431
-
سائفر کیس: اسد عمر کی خصوصی عدالت سے 29 اگست تک ضمانت منظورNode ID: 789591