Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سیلاب متاثرین کےلیے مکانات کی تعمیر کا معاہدہ

دبئی اسلامک بینک گھروں کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ درہم فراہم کرے گا (فوٹو: وام)
 امارات ہلال احمر(ای آر سی) اور دبئی اسلامک بینک (ڈی آئی بی) نے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے مطابق دبئی اسلامک بینک گھروں کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ درہم فراہم کرے گا جبکہ اماراتی ہلال احمر اس منصوبے کی نگرانی کرے گی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق معاہدے میں فریقین کی ذمہ داریوں اور منصوبے پر عملدرآمد کے طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
مقامی امور شعبے کے لیے امارات ہلال احمر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل راشد مبارک المنصوری، دبئی اسلامک بینک کے نائب صدر اور کمیونٹی سپورٹ سروسز کے سربراہ نواف عبداللہ الریسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
 یہ معاہدہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے مصائب کو کم کرنے اور کمیونٹی کے غیر مراعات یافتہ طبقوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار ہے۔
 امارات ہلال احمر اور دبئی اسلامک بینک نے بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسی طرح کی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےسماجی ذمہ داری میں اپنے یکساں نظریے اور مقاصد کا بھی اعادہ کیا۔

شیئر: