Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاندانوں کو گھر کا مالک بنانے کےلیے 9 کروڑ 41 لاکھ ریال

سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی خاندانوں کو گھر کی ملکیت کے حصول میں مدد دینے کے لیے سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے اگست کے دوران سکنی اکاؤنٹس میں 9 کروڑ 41 لاکھ ریال ریال جمع کروائے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ انیشیٹو سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ کے تعاون سے سکنی بینیفشریز کی مدد کے لیے فنڈ کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
یہ فنانشل انجیکشن فنڈ کی فیملیز کے لیے رہائش کی استطاعت کو بڑھانے اور ہاؤسنگ پروگرام کے مقاصد کے حصول کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا ایک حصہ ہے جو سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے لیے لازمی ہیں۔
جون 2017 میں اس کے آغاز کے بعد سے پروگرام کے بینیفشریز کے کھاتے مجموعی طور پر 51.2 بلین ریال سے تجاوز کر چکے ہیں۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے اس عمل کو ہموار کرنے کے لیے الیکٹرانک چینلز قائم کیے تاکہ لوگ اپنے گھروں کی تعمیر کے مراحل کو اپ ڈیٹ کر سکیں۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں13.7 بلین ریال  مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
مملکت کے نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اس سال مارچ کے آخر تک21 ہزار شہریوں کو مکانات کے فوائد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت ہاؤسنگ اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ نے مکانات کی تعمیر، پلاٹ مختص کرنے اور مالی اعانت کے لیے 2017 میں سکنی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام نے ریاض میں منعقدہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں سکنی فورم کے دوران متعدد ایجنسیوں کے ساتھ چار معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
ان معاہدوں کا مقصد بے گھر خاندانوں کو اپنے گھر مہیا کرنا ہے اور سعودی خاندانوں کو اپنے مکان کا مالک بنانے کے لیے آسانی فراہم کرنا ہے۔ سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے اب تک 1.1 ملین خاندانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کا 2030 تک گھروں کی ملکیت کو 70 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے۔

شیئر: