Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرکٹ ٹیم کے لیے گلف چیمپئن شپ 2023 کی اہمیت

شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کی نگرانی میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کا حالیہ برسوں میں مملکت میں کرکٹ کو فروغ دینے کا مشن واضح نظر آ رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کی جانب سے کرکٹ کے پروفائل کو بڑھاتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے ہر سطح کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بینکاک میں ٹورنامنٹ جیت کر ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کے طور پر پیش کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی کرکٹ ٹیم نے اسی پیش رفت کے تناظر میں بینکاک میں ACC مینز چیلنجر کپ 2023 جیت کر خود کو ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کے طور پر پیش کیا ہے۔
ستمبر 15 تا 23 کھیلی جانے والی گلف کرکٹ چیمپیئن شپ 2023 سعودی کرکٹ ٹیم کے لیے اہم موقع  ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی موجودگی ظاہر کرکے آئندہ آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائرز کی مضبوط دعویدار ثابت ہو۔
کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور میزبان قطر جیسی مضبوط  ٹیموں کے خلاف میچوں کے شیڈول کے ساتھ سعودی ٹیم کو سخت مقابلوں کا سامنا ہے۔
گلف کرکٹ چیمپیئن شپ 2023 سعودی عرب کی کرکٹ کی خواہشات کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ 

مقامی ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے ہیں۔ فوٹو ٹوئٹر

خلیج کی ٹیموں کی حالیہ کامیابیاں میں خاص طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات کی فتح نے یہ ظاہر کیا ہے کہ اس خطے کی ٹیموں میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کی صلاحیت ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی کامیابی نے بلاشبہ سعودی ٹیم کو بھی متاثر کیا ہے، جس سے انہیں یقین ہوا کہ وہ بھی گلف کرکٹ چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
ستمبر میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مضبوط کارکردگی نہ صرف سعودی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گی بلکہ کرکٹ کے بڑے ممالک کی جانب سے خاص پہچان بھی حاصل کرے گی۔
متحدہ عرب امارات اور کویت جیسی نسبتا مضبوط ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی ٹیم کا مقصد قائم شدہ کرکٹنگ ممالک کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

ٹیم ٹی-20 کوالیفائرز کے لیے محنت سے تیاری کر رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی- 20 ورلڈ کپ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے کوالیفائی کرنے کے طویل مدتی ہدف پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔
ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بڑی محنت سے تیاری کر رہی ہے اور گلف کرکٹ چیمپئن شپ میں کارکردگی اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اعلیٰ درجے کی ٹیموں کا سامنا کرتے وقت خلیجی خطے کی ٹیموں سے مقابلہ کرنے سے حاصل ہونے والا تجربہ انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

شیئر: