Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز کا بچوں کے ہمراہ ریاض میں تفریحی دن

کرسٹیانو رونالڈو کی فیملی بھی رواں برس جنوری سے مملکت میں رہائش پذیر ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
ارجنٹائن کی ماڈل اور پُرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر جورجینا روڈریگز نے اپنے بچوں کے ہمراہ ریاض میں تفریحی دن گزارا۔
عرب نیوز کے مطابق جورجینا روڈریگز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراِن  ڈور تفریحی مقام کی تصویر شیئر کی۔

جورجینا روڈریگز جو ریاض کو اب اپنا گھر کہتی ہیں، تصویر میں اپنے بچوں ایوا، میٹیو اور الانا کے ساتھ ڈراپ ٹاور پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی بیلا کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ایک سٹور پر اُن کے پوسٹر کو دیکھ رہی ہیں۔
اُن کا یہ پوسٹر اطالوی برینڈ کے لیے کیے گئے شوٹ کا ہے۔ جورجینا نے ہسپانوی زبان میں انسٹاگرام پر لکھا کہ ’وہ آنکھیں جن سے آپ مجھے دیکھتی ہیں، میری زندگی کو اتنی روشنی دیتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ پرتگالی سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونایئٹڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد ان کی فیملی بھی رواں برس جنوری سے مملکت میں رہائش پذیر ہے۔

شیئر: