Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد، پوتن رابطہ، توانائی مارکیٹ میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

دوطرفہ تعلقات جدید خطوط پر استوار کرنے والے مواقع کا جائزہ لیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے بدھ کی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہمناوں نے توانائی کی عالمی مارکیٹ کے استحکام  کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 دونوں رہنماؤں نے روس اور سعودی عرب کے منفرد دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے  مواقع کا جائزہ لیا۔ 
رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ  خیال کیا گیا جن میں حال ہی میں برکس سربراہی کانفرنس کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ 
اقتصادی شراکت اور برکس ممالک کے ساتھ  تعاون کی سعودی خواہش پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: