بالی وُڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی انڈیا سمیت دنیا بھر میں اپنی کامیابی منوا لی تھی۔
شاہ رخ خان کی فلم جوان آج جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے جس کے بعد انڈیا بھر میں ایک تہوار سا سماں ہے۔
جوان کے ریلیز ہونے کے بعد سنیما گھروں میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں مل رہی اور شاہ رخ خان کے مداح اور فلم بِین جوان کی ٹکٹیں حاصل کرنے کے لیے بے چینی کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’جوان‘ کی ایڈوانس بکنگ پر سوال، ’گھٹیا باتیں مت کرو یار‘Node ID: 793036
جوان کی ریلیز سے قبل ہی انڈیا بھر میں پہلے دن کے لیے 13 لاکھ کے قریب ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے تھے جس کے بعد یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس دینے کو تیار ہے۔
انڈیا بھر میں جوان کے جنون کا یہ عالم ہے کہ اس کی ریلیز کے پہلے دن مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے ہی سنیما گھروں میں پہلا شو چلایا گیا ہے جبکہ فلم نے دوپہر 12 بجے تک انڈیا کے دو بڑے سنیما گھروں ’پی وی آر‘ اور ’سنیپولیس’ سے 19 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔
Its 5:35AM in the morning and we have started celebration for our historic 6AM and its MASS HYSTERIA as welcome the KING to the big screen! @iamsrk @RedChilliesEnt @Atlee_dir #Jawan #JawanFDFS #JawanFirstDayFirstShow #JawanReview #JawanBoxOffice #ShahRukhKhan #SRK pic.twitter.com/b04YlkvLqt
— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) September 7, 2023
اگر جوان کی کہانی کی بات جائے تو یہ اچھائی اور برائی کے درمیان فرق کی کہانی ہے جس کے ذریعے معاشرے میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کئی روپ دھارے ہوئے ہیں۔
جوان کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں جبکہ دپیکا پاڈوکون اس فلم میں سپیشل کیمیو رول کر رہی ہیں۔
اس فلم کو جنوبی انڈیا کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے بنایا ہے۔
دوسری جانب جوان فلم مداحوں کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں اور ناقدین کو بھی پسند آئی ہے۔
معروف فلم ناقد اور باکس آفس ایکسپرٹ ترن آدرش نے فلم کو ’میگا بلاک بسٹر‘ قرار دے دیا ہے۔
ترن آدرش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا کہ ’یہ ایک شاندار مصالحہ انٹرٹینر فلم ہے جو کہ شاہ رخ خان کی فلموں کی فہرست میں سب سے اوپر ہوگی۔ ایٹلی نے شاہ رخ خان کو بڑے کردار میں دکھایا ہے اور انہوں نے تباہی مچا دی ہے۔‘
#OneWordReview...#Jawan: MEGA-BLOCKBUSTER.
Rating:
A hardcore masala entertainer that’s sure to stand tall in #SRK’s filmography… #Atlee presents #SRK in a massy character and he is … Move over #Pathaan, #Jawan is here to conquer hearts and #BO, both.… pic.twitter.com/4bwFrBAFYz— taran adarsh (@taran_adarsh) September 7, 2023
صحافی ہمیش منکڈ کا کہنا ہے کہ ’شاہ رخ خان کی ایٹلی کے ساتھ فلم ایکشن، جذبات اور تفریح سے بھرپور ہے۔ اس میں بلاک بسٹر بننے کی تمام علامات ہیں۔‘
#Jawan Movie Review: #ShahRukhKhan’s film with #Atlee rides high on ACTION, EMOTION and plenty of MASS moments. It tick marks ALL BOXES to emerge a BLOCKBUSTER with SRK displaying HEROISM like NEVER BEFORE.
4 Stars - ()
Full Review: https://t.co/u1KVr13zKQ
— Himesh (@HimeshMankad) September 7, 2023
ٹوئٹر ہینڈل پن سٹار نے سنیما ہال کے اندر اور باہر کی ویڈیو شیئر کیں جس میں عوام جوان کے سحر میں مکمل طور پر مبتلا نظر آ رہے ہیں اور سنیما ہال کے اندر جشن کا سا سماں ہے۔
#Jawan: Mass hysteria!!
Inside theatres Outside theatres pic.twitter.com/smLPoMaKoN
— PuNsTeR (@Pun_Starr) September 7, 2023