Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کشمیر میں قتل عام رکوائے ،سرتاج عزیز

  اسلام آباد ...پاکستان نے کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں12 کشمیریوں کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے ایک بیان میں کہا کہ ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں قتل عام رکوانے کے لئے کردار اد ارکرے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہند اپنے جرائم پر پر دہ ڈالنے کے لئے ایل او سی پر جرائم بڑھا رہا ہے ۔ دریں اثناءمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط لکھا جس میں ہند کی جانب سے اقوام متحدہ کے منشور اور کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشن کی کھلی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔خط میں مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال طویل عرصے سے تشویشناک مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔انہوںنے کہا کہ تنازع کے حل سے نہ صرف جموں وکشمیر کے لاکھوں افراد کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا بلکہ جنوبی ایشیا کے خطے میں بھی امن واستحکام آئے گا۔

 

شیئر: