Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سپورٹس کا جی 20 سربراہی اجلاس میں خصوصی پویلین

سعودی سپورٹس فیڈریشن فار آل کی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت سپورٹس انڈیا میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس میں ایک خصوصی پویلین میں شرکت کر رہی ہے۔
میڈیا  کو جاری بیان کے مطابق پویلین 11 ستمبر تک میڈیا کی وزارت کے زیر اہتمام ’میڈیا اویسس‘ میں وزیٹرز اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت سپورٹس کے پویلین میں کئی حصے شامل ہیں جو ماضی میں مملکت کی میزبانی میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کی نمائش کرتے ہیں۔ پویلین کے ایک سیکشن میں 2027 ایشیا کپ اور 2029 ٹروجینا ایشین ونٹر گیمز جیسے آنے والے سپورٹس ایونٹس کو نمایاں کیا گیا ہے۔
اس میں ایک سیکشن شامل ہے جس میں سعودی سپورٹس فیڈریشن فار آل کی سرگرمیوں، ڈیجیٹل سٹیڈیمز انیشیٹو کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں سرمایہ کاری کے لیے وقف ایک سیکشن، مقامی معیشت اور سپورٹس کے شعبے کی ترقی میں اس کے فعال کردار کو دکھایا گیا ہے۔
پویلین کے قیام کا مقصد مملکت میں سپورٹس کے شعبے کی جانب سے گزشتہ عرصے کے دوران حاصل کیے گئے ترقیاتی کردار کو اجاگر کرنا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سپورٹس میں شرکت کی شرح میں اضافے پر اس ترقی کے اثرات کو ظاہر کرنا ہے۔
مزید برآں، اس کا مقصد سپورٹس میں سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کی شرکت کو اجاگر کرنا ہے۔

شیئر: