Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس، حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد.. وزیراعظم نو از شریف کے صاحبزادے حسین نواز اتوار کو پانا مہ کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے آیا ہوں۔مجھے کل ہی نوٹس ملا اور صرف 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوال نامہ بھی نہیں دیا گیا ۔جے آئی ٹی نے مجھ سے کوئی خاص دستاویزات نہیں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے وکیل کے ساتھ پیش ہورہا ہوں۔ کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ جے آئی ٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کروں گا۔ قبل ازیںمریم نواز شریف نے کہا تھا کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کیا تھا اس کے باجود وہ پیش ہوں گے۔ شریف فیملی عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔
 

 

شیئر: