Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کی پری آرڈر سروس، مسافروں کو ان کا پسندیدہ کھانا ملے گا

پروازوں میں پری آرڈر سروس کی سہولت میں توسیع کا اعلان کیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس کی جانب سے یورپ اور دیگر ممالک کی پروازوں میں کھانے کے لیے پری آرڈر سروس کی سہولت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
امارات الیوم اخبار کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے تجرباتی طور پر یہ سروس برطانیہ کی پروازوں میں شروع کی گئی تھی۔ مسافروں کی جانب سے پذیرائی ملنے کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے دیگر ممالک کے لیے بھی اسے جاری کیا جا رہا ہے۔ 
ایمریٹس ایئرکا کہنا ہے ’نئی سروس کو اب وارسا، وینس، روم، بولوگنا، پراگ، ویانا، ماسکو، استنبول، ڈبلن، ہیمبرگ، سینٹ پیٹرزبرگ، برسلز، میڈرڈ اورماریشس کے لیے بھی شروع کیا جا رہا ہے‘۔ 
پری آرڈر سروس بزنس کلاس کے مسافروں کو فراہم کی جائے گی جو اپنی پرواز سے 14 دن یا 24 گھنٹے قبل بھی پیشگی مین کورس کا انتخاب کر سکتے ہیں جو انہیں پرواز میں فراہم کی جائے گی۔ 
ایمرنیٹش کا کہنا ہے’ اس نئی سہولت سے مسافروں کو ان کا پسندیدہ کھانا ملے گا اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملے گی‘۔

شیئر: