Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا دورہ سعودی عرب

حج کی تیاریوں کے حوالے سے سعودی وزیرحج سے ملاقات کریں گے(فوٹو: وزارت مذہبی امور)
 نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد پیر کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر نگراں وفاقی وزیر نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
انیق احمد دو دن بعد ریاض جائیں گے جہاں وہ حج کی تیاریوں کے حوالے سے سعودی وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کریں گے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
بعد ازاں نگراں وفاقی وزیر ریاض سے عمرے کےلیے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

شیئر: