Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان

سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ سرکاری تعطیلات میں شامل ہے( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں سرکاری افرادی قوت  کے وفاقی ادارے نے جمعہ 29 ستمبر کو پورے ملک میں 12 ربیع الاول پر کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 
 خبررساں ادارے وام کے مطابق وفاقی ادارے نے بیان میں کہا کہ’ 2023 کے حوالے سے امارات میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے مطابق جمعہ 29 ستمبر 2023 کو ’مولد نبوی‘ کی تعطیل ہوگی۔ 
ادارے نے  بیان میں متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت، عوام، عربوں اور امت مسلمہ کو میلاد النبی کی مبارکباد بھی دی ہے۔ 

شیئر: