Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون جو ہربل میڈیسن اور آکو پنکچر سے علاج کرتی ہیں

ملائیشیا کی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے چینی ہربل میڈیسن کی ڈگری حاصل کی(فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کی رہائشی سعودی خاتون سلمی الحویطی نے چینی ہربل میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے۔
سلمی الحویطی نے مسلسل محنت کے بعد چینی ہربل میڈیسن میں مہارت حاصل کی۔ ہربل میڈیسن کا پانچ سالہ کورس مکمل کرلیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خاتون کا کہنا ہے’ وہ ہمیشہ اس بات کے لیے کوشاں رہیں کہ ان کی ڈگری سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار الٹرنیٹیو میڈیسن سے منظور شدہ ہو۔ میری خواہش پوری ہوگئی۔ الٹرنیٹیو میڈیسن ڈگری ہولڈر پہلی سعودی خاتون ہوں‘۔ 
سلمی الحویطی نے بتایا’ وہ ہربل میڈیسن کے علاوہ آکو پنکچرسے بھی علاج کررہی ہیں۔ شروع میں یہ کام آسان نہیں تھا۔ مشکلات اور رکاوٹیں پیش آئیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہپوں جس کا پیشہ جڑی بوٹیوں سے علاج رہا ہے۔ مجھے یہ شوق اپنی دادی سے ملا۔ والدہ نے بھی اس میں میری مدد کی‘۔ 
انہو ں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے ملائیشیا کی انٹرنیشنل یونیورسٹی سے چینی ہربل میڈیسن کی ڈگری حاصل کی۔ یہ جدید میڈیسن اور روایتی میڈیسن کے تناظر میں انسانی صحت پر توجہ مرکوز رکھتی ہے‘۔ 
 

شیئر: