Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہزادے کی کوکنگ ویڈیو وائرل، ’کام کرنے میں کیسی شرم؟‘

شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیزز جدہ میں پنا ریستوران چلاتے ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے شہزادے کی کھانے پکانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی شہزادے نایف بن ممدوح بن عبد العزیز کو ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ ایپرن پہنے کوئلوں پر باربی کیو تیار کر رہے ہیں۔  
اس ویڈیو میں شہزادہ نایف دراصل جدہ میں کھولے گئے اپنے نئے ریستوران میں سٹاف کے ساتھ مل کر نہ صرف ڈشز تیار کر رہے ہیں بلکہ صارفین کو بھی  پیش کر رہے ہیں۔
ان کے ریستوران ’مکارم نجد‘ میں سعودی عرب کے روایتی کھانے جیسے مندی، کبسہ، ہریسہ وغیرہ آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔
شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیز کا کہنا ہے کہ نوجوان ان سے سوال کرتے ہیں کہ انہوں نے کیوں ایپرن پہن رکھا ہے اور وہ کیوں اس طرح کام کر رہے ہیں۔
’یہ میرا کام ہے۔ مجھے اپنی ٹیم کے ساتھ کام بٹانے میں مزہ آتا ہے۔ کام کرنا فخر کی بات ہے، اس میں کوئی شرم نہیں۔ اور کوئی نبی ایسے نہیں جنہوں نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔ (لہٰذا) خود پر کام کریں۔‘
سوشل میڈیا صارف عبدالرحمان السولیم نے شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’یہ ہمارے نوجوان مردوں اور خواتین کے لیے پیغام ہے جو اس قسم کے شعبوں میں خود کام نہیں کرنا چاہتے۔ شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیز نے جوش جذبے کو تقویت دی اور اپنا روزگار شروع کرنے کے کلچر کو فروغ دیا۔‘
محمد الشہری نامی صارف نے کہا ’شہزادہ نایف کا خود نگرانی کرنا اور ریستوران میں کسٹمرز کو پیش کرنے کاخوبصورت اور شاندار منظر۔‘

شہزادہ نایف کے ریستوران میں سعودی ڈشز آرڈر کی جا سکتی ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز

تبوک کے سابق گورنر، سرمایہ کار اور انسان دوست شخصیت کے بیٹے شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیراتی کام بھی کرتے رہے ہیں۔
شہزاد نیاف کے ایک منصوبوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران آگ بجھانے کی صلاحیت رکھنے والے ہیلی کاپٹر کی تیاری ہے جس پر انہیں جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف انوینٹرز کی جانب سے انعام ملا تھا۔

شیئر: