Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد... مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ 1999ءمیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم نہ ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا۔ ہندوستانی وزیراعظم مودی کی کوشش ہے کہ وہ پاکستان سے اپنی بالادستی تسلیم کرائے اورکشمیر پر بات نہ کرے۔یہ دونوں باتیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے 1998ءمیں مشکل حالات میں ایٹمی دھماکے کئے۔ اس وقت کی کابینہ میں3وزراءفوری دھماکوں کے حامی تھے جبکہ کچھ فوری دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دے رہے تھے تاہم نوازشریف نے دھماکوں کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے۔پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

 

شیئر: