سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب
’سعودی قیادت نے شیخ مبارک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو شیخ مبارک عبد اللہ الاحمد الصباح کی وفات پر تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق سعودی قیادت نے شیخ مبارک کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ مبارک کی وفات پر گہرا صدمہ ہے‘۔
’اس دکھ میں ہم آپ کے برابر کے شریک ہیں نیز لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے شیخ مبارک کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی بھی دعا کی ہے۔