متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے منگل کو ہالینڈ کے وزیراعظم نے ابوظبی میں ملاقات کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہالینڈ اور امارات کے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہالینڈ کے ساتھ امارات کے مضبوط تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ’دونوں ملک اپنے عوام کے مفادات کی خاطر اور ترقی و خوشحالی کے مواقع بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عہد پر قائم ہیں‘۔
اماراتی صدر نے ٹویٹ کیا ’ہالینڈ کے ساتھ بامقصد تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ مشترکہ مفادات، ترقی و خوشحالی کی عوامی امیدوں کی خاطر یہ تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔