Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی پر 35 فیصد رعایت، شرائط کیا ہیں؟

لاف ورزی کے ابتدائی 60 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر رعایت دی جائے گی( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میاں ابوظبی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 35 فیصد رعایت دو شرائط پوری کرکے حاصل کی جاسکتی ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق  محکمہ ٹریفک  کا کہنا ہے’ خلاف ورزی کے ابتدائی 60 روز کے اندر جرمانہ ادا کرنے والوں کو 35 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزیاں خطرناک نوعیت کی نہ ہوں‘۔ 
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے ’ جو لوگ ٹریفک خلاف ورزی کے چالان سے 60 روز کے بعد اور ایک  کے اندر جرمانہ ادا کریں گے انہیں  25 فیصد رعایت دی جائے  گی‘۔
’بینکوں کے ذریعے جرمانے کسی منافع کے بغیر ایک سال تک قسطوں کی شکل میں بھی ادا کیے جاسکتے ہیں‘۔ 
ابوظبی محکمہ ٹریفک نے ان رعایتوں کا اعلان عوام کو خلاف ورزیوں کے جرمانوں کی ادائیگی میں سہولت کےلیے کیا ہے۔ 

شیئر: