Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر جو بائیڈن کے ’کمانڈر‘ کو وائٹ ہاؤس سے کیوں نکال دیا گیا؟

امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا ’کمانڈر‘ جس نے وائٹ ہاؤس کے عملے اور سیکرٹ سروس کے کئی افسران کو حالیہ دنوں میں کاٹا، اس وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں ہے۔
امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کی ترجمان الزبتھ الیگزینڈر نے کہا کہ کتے کی جانب سے عملے اور امریکی حفیہ سروس کے کئی افسران کو کاٹنے کے واقعات کے بعد اب ’کمانڈر‘ اب وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں ہے۔
الزبتھ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ وائٹ ہاؤس کے عملے کی سیفٹی اور تحفظ کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
’وہ وائٹ ہاؤس کے سیکرٹ سروس کے افسران اور دیگر عملے کے بہت مشکور ہیں کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا حل نکال کر کام کر رہے ہیں۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’کمانڈر اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں اور اس حوالے سے اگلے اقدام پر غور کیا جارہا ہے۔‘
الزبتھ الیگزینڈر نے یہ نہیں بتایا کہ کتے کو کہا بھیجا گیا ہے۔
دو سالہ جرمن شیفرڈ کو آخری مرتبہ سنیچر کو وائٹ ہاؤس کی بالکنی میں میں دیکھا گیا تھا۔

کمانڈر وائٹ ہاؤس کے عملے اور سیکرٹ سروس کے افسران کو کاٹنے کے کئی واقعات میں ملوث رہے۔ (فوٹو: اے پی)

الزبتھ الیگزینڈر کا بیان وائٹ ہاؤس کے پریس سیکٹری سے روزانہ کی بریفنگ کے دوران پوچھے گئے اس سوال کے چند گھنٹو بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ کمانڈر نے وائٹ ہاؤس کے عملے کے ایک اور فرد کو کاٹ لیا ہے۔
ترجمان نے مذکورہ سوال کو خاتون اول کے آفس کو ریفر کیا۔
خیال رہے کمانڈر وائٹ ہاؤس کے عملے اور سیکرٹ سروس کے افسران کو کاٹنے کے کئی واقعات میں ملوث رہے۔ 25 ستمبر کو کمانڈر نے سیکرٹ سروس کے ایک افسر کو کاٹا تھا جس کو موقع پر موجود میڈیکل عملے نے طبی امداد فراہم کی تھی۔
اس وقت الزبتھ الیگزینڈر نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کا ماحول پالتوں جانوروں کے لیے شاید دباؤ والا ہے اور دونوں بائیڈن اس پر کام کر رہے ہیں کہ کمانڈر کے لیے وائٹ ہاؤس کے گراؤنڈز کے  ’غیر متوقع نیچر‘ کو بہتر کیا جائے۔
کمانڈر نے سیکرٹ سروس کے اہلکاروں پر اکتوبر 2022 سے جنوری کے درمیان کم از کم 10 مرتبہ حملہ کیا۔

’کمانڈر‘ کو دسمبر 2021 میں صدر بائیڈن کے بھائی جیمز بائیڈن نے ان کو تحفے میں دیا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

’کمانڈر‘ وائٹ ہاؤس میں صدر بائیڈن کا دوسرا کتا ہے جو کہ جارح مزاج ہے۔ صدر بائیڈن اور خاتون اول نے اپنے پہلے کتے جرمن شیفرڈ ’میجر‘ کو اس وقت ڈیلاویر بھیج دیا جب وہ بھی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کو کاٹنے کے کئی واقعات میں ملوث ہوئے۔
خیال رہے سیکرٹ سروس صدر بائیڈن اور ان کے خاندان کی حفاظت کرتا ہے اور سیکٹرٹ سروس کے کئی افسران وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹیو مینشن اور اس کے بڑے گراؤنڈ میں تعینات ہوتے ہیں۔
’کمانڈر‘ کو دسمبر 2021 میں صدر بائیڈن کے بھائی جیمز بائیڈن نے ان کو تحفے میں دیا تھا۔
صدر بائیڈن اور ان کے خاندان کی ایک بلی ’ویلیو‘ بھی ہے۔

شیئر: