Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟

بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی (فوٹو، ایکس )
قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جازان ، عسیر ج الباحہ اورمکہ مکرمہ کے جنوبی بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ بعض نشیبی مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
مکہ مکرمہ اورمشرقی ریجن کے ساحلی علاقوں میں رات کے آخری پہراورصبح سویرے دھند رہے گی جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
بحرالاحمر میں شمال کی سمت ہوا کی رفتار 15 سے 45 کلومیٹرفی گھنٹہ شمال سے مغربی سمت ہوگی جبکہ بحرالاحمر کے جنوبی مقامات پرہوا کی رفتار 10 سے 35 کلومیٹرفی گھنٹہ رہے گی۔
درجہ حرارت کے حوالے سے موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچے گا جبکہ مدینہ منورہ میں 39 ، ریاض میں 38 جبہ 37 اورابھا میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

شیئر: