تبوک کے ساحل پر موسمی ہجرت کرنے والے پرندوں کی 300 اقسام
تبوک کے ساحل پر موسمی ہجرت کرنے والے پرندوں کی 300 اقسام
ہفتہ 14 اکتوبر 2023 19:19
14 اکتوبر ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فوٹو واس
ہجرت کرنے والے سمندری پرندوں کی 300 سے زیادہ اقسام ان مخصوص پرندوں میں شامل ہیں جو موسم سرما میں ہجرت کر کے تبوک کے ساحل کے گرد جمع ہوتی ہیں۔
سعودی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے نے ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 80 اقسام کے بحری پرندے ساحلی علاقے کے آس پاس پہلے ہی آباد ہیں۔
مملکت کے شمال مغرب میں700 کلومیٹر پر پھیلی یہ ساحلی پٹی ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے راہداری اور افزائش گاہ کا خاص مقام تصور کی جاتی ہے۔
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے ساحلی ماحولیاتی نظام اور ان خصوصی اقسام کے پرندوں کی ہر طرح سے حفاظت کے لیے سخت قوانین بنائے ہیں۔
پرندوں کے قومی مرکز نے معدومیت کے خطرات سے دوچار اس نسل کے خاص پرندوں کی افزائش پر توجہ مرکوز کی ہے۔
اس علاقے میں فطری ماحول کے باعث ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کے لیے قدرتی رہائش گاہیں متعارف کرائی گئی ہیں۔
نیشنل سنٹر کے اس اقدام کے باعث اب ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کی ایک بڑی تعداد ساحلی پٹی کے دور دراز مقامات کے علاوہ سمندری جزیروں، اونچے پہاڑوں اور معروف ساحلوں پر نظر آتی ہے۔
ان پرندوں میں عقاب کی خاص نسل، مرغ دودی،اسٹرنا، آرمینیائی گل، ریت پر بسنے والا پلور اور بگلے کی مختلف اقسام ہجرت کرنے والے اور مقامی پرندوں کی انواع کے درمیان علاقے میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 اکتوبر ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس روز ہجرت کرنے والے پرندوں کی اہمیت اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں ان کے نشو ونما اور اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں