Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل

  اسلام آباد... سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ۔سابق وفاقی وزیر نے سیالکوٹ کے ڈار برادران کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیر نے کہاکہ عمران خان کی باصلاحیت قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ بطور کارکن نئے پاکستان کی تعمیر کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی آواز بن کر کرپٹ مافیا کا صفایا کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارٹی میں شمولیت سے پنجاب میں تحریک انصاف مضبوط ہوگی۔

 

شیئر: