Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹانک میں انسداد پولیو مانیٹرنگ ٹیم کے چار اہلکار اغوا

مانیٹرنگ ٹیم کڑی عمر خان سے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی عمر خان میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ ٹیم کو ڈیوٹی کے دوران اغوا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کڑی عمر خان میں تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود سے پولیو مہم کے بعد کوالٹی ایشورنس سیمپلنگ کے اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا جس میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل تھی۔
انسداد پولیو حکام نے اردو نیوز کو بتایا کہ  لیڈی ہیلتھ ورکر اور ڈرایئور سمیت 6 افراد کو اغواکیا گیا تھا جس میں خاتون اور ڈرایئور کو رہا کردیا گیا۔
تاہم چار اہلکاروں کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
انہوں نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیم کڑی عمر خان سے واپس آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
 ٹانک پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے جہاں اس وقت سرچ آپریشن جاری ہے۔
تھانہ شہید مرید اکبر کے مطابق پولیومانیٹرنگ ٹیم بغیر سکیورٹی کے دور افتادہ علاقے میں گئی تھی۔

شیئر: