Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یونانی وزیر اعظم کا رابطہ

’ولی عہد نے غزہ میں کشیدگی ختم کرنے اور انسانی امداد کے لیے راستہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یونان کے وزیر اعظم کریاکوس متسوتاکیس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ولی عہد نے غزہ میں کشیدگی ختم کرنے اور انسانی امداد کے لیے راستہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ولی عہد نے باور کرایا ہے کہ خطے کی امن و سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
 

شیئر: