Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج کا دورہ ترکیہ مکمل، زائرین کےلیے سہولتوں میں اضافہ

ترکیہ سے عمرہ زائرین کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: وزارات حج وعمرہ)
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جمعے کو ترکیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
 وزارت کے اعلی عہدیدار حج وعمرہ سسٹم میں شامل فریق اور زائرین کی خدمت پر مامور اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے شامل تھے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے ترکیہ کا دورہ ترک زائرین کی سہولتوں میں اضافے اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی  خدمات سے متعارف کرانے اور ترکیہ کے ساتھ عمرہ و حج زیارت میں تعاون کے فروغ کےلیے کیا۔ 
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ترکیہ میں مذہبی امور کے ادارے کے سربراہ علی عرباش سے گفتگو میں کہا کہ ’سعودی عرب اور اس کے تمام ادارے عمرہ کارروائی کے ڈیجیٹلائزیشن اور عمرہ زائرین کوفراہم کی جانے والی خدمات میں انفرادیت لانے کے لیے کوشاں ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’عمرہ زائرین کے حوالے سے سعودی وژن 2030 کے اہداف  کے حصول کے لیے کوشاں ہیں‘۔
’ سعودی عرب اورترکیہ کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ سال چار لاکھ چھ ہزار سے زیادہ ترک عمرہ زائرین سعودی عرب آئے جبکہ سال رواں کے شروع سے اب تک  ترکیہ کے عمرہ زائرین کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے‘۔
گزشتہ سال  کے اسی عرصے کی تعداد کے مقابلے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
سعودی وزیر حج  نے کہا کہ’ ترکیہ کو ای ویزا سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ترکیہ کے شہری پانچ منٹ میں عمرہ اور زیارت کے علاوہ مملکت کے مختلف شہروں کی سیر کے لیے ای ویزا حاصل کرسکیں گے‘۔ 
سعودی وزیر کے دورہ ترکیہ کے موقع پر پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز کے ترک عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔ السعودیہ نے عمرہ  سیزن میں ترکیہ  کے لیے پروازوں کی ماہانہ نشستوں کی تعداد میں 380 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 
السعودیہ انقرہ اورغازی عنتاب سے مدینہ منورہ  کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ فلائی ناس ہفتے میں چھ پروازیں انقرہ سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے چلائے گی۔ 
  اس موقع پر نسک العمرہ پلیٹ فارم کا تعارف بھی کرایا گیا۔

شیئر: